حافظ آباد : وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نوازشریف کو ایسی بیماریاں لاحق تھیں جو لندن کی ہوا سےٹھیک ہوگئیں ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے حافظ آباد میں جلسے سے خطاب کے دوران ہر خاندان کو دس لاکھ روپے تک مفت علاج کی سہولت فراہم کرنے کا اعلان کردیا ۔ انہوں نے کہا کہ 2021 تک پنجاب کے ہر شہری کو صحت سہولت کارڈ فراہم کیا جائیگا۔
وزیراعظم عمران خان نے حافظ آباد میں ایک جلسہ سے خطاب کے دوران کہا کہ نوازشریف کو ایسی بیماریاں لاحق تھیں جو لندن کی ہوا ےٹھیک ہوگئیں ۔
انہوں نے اپنی کابینہ کی خواتین ارکان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جب نواز شریف بیمار تھا تو ہماری کابینہ کی خواتین کے بھی آنسو آگئے ، ان لوگوں نے عوام کا پیسہ لوٹا ، ان کے دور میں قانون ان طاقتور لوگوں کو نہیں پکڑ سکتا تھا۔ ان کے دور میں نیب غلام تھا ۔ ہمارے دور میں نیب آزاد ہے ۔
وزیراعظم نے کہا کہ یہ لوگ ہر گزرتے دن کیساتھ امیر ہوتے چلے گئے اور پاکستان مقروض ہوتا چلا گیا ۔ ان لوگوں کے لیے کوئی اور قانون تھا ، غریب کے لیے کوئی اور قانون تھا، وزیراعظم نے کہا جب تک یہ لوگ لوٹا ہوا پیسے واپس نہیں کرینگے ، ان کو این آر او نہیں ملے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے حافظ آباد میں عوامی جلسے سے خطاب میں مزید کہا کہ پاکستان کو فلاحی ریاست بنانے کا سفر شروع ہوچکا ہے ۔
حکومت کا فرض ہے کہ عوام کی ضروریات زندگی کو پورا کیا جاسکے ۔ عمران خان نے کہا بڑے پیمانے پر عوام صحت سہولت کارڈ فراہم کرنے کا پروگرام شروع ہوچکا ہے ۔
وزیراعظم کا کہناتھا کہ ہیلتھ کارڈ دس لاکھ روپے تک علاج شہری مفت کراسکیں گے ، نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کے تحت لوگ اپنا گھر بھی بنا سکیں گے ۔
وزیراعظم کا کہناتھاکہ دو ہزار اکیس میں پنجاب بھر کے افراد کو صحت انصاف کارڈ ملے گا۔ سال کے آخر تک پنجاب کی آدھی آبادی کی ہیلتھ انشورنس ہوجائیگی ۔ پانچ فیصد سود پر قرضے بھی دیے جائیں گے ۔
تعلیمی نصاب کو بدلا جارہاہے ۔ اگلے سال تک سب کا نصاب ایک جیسا ہوگا۔