برازیلیا: برازیل میں ڈاکٹر نے شادی کے روز منگیتر کی جانب سے انکارکرنے پر خود سے ہی شادی رچا لی ۔
برازیل کے میڈیا کے مطابق ڈاکٹر ڈیوگو رابیلو اور وائیٹور بیونی کی ایک سال پہلے منگنی ہوئی تھی ۔ اور اس سال اکتوبر میں ان کی شادی ہونی تھی ۔
دونوں کے درمیان بہت سی باتوں پر جھگڑا رہتا تھا۔ جس کی وجہ سے منگیتر نے جولائی میں شادی سے صاف انکار کردیا۔
اس کے بعد یہ سمجھا جارہاتھا کہ اکتوبر میں دلہا بننے والا ڈاکٹر اپنی شادی کی تقریب ملتوی کردیگا۔ لیکن ڈاکٹر نے اس صورتحال میں اکیلے ہی شادی کی تقریب منعقد کرنے اور مہمانوں کو بلوانے کا پروگرام بنالیا ۔
ڈاکٹر ڈیوگو نے اکتوبر میں اپنی شادی کی پُر تعیش جگہ پر تقریب کا انعقاد کیا ۔ جس میں کورونا کے باعث صرف چالیس افراد ہی آئے ۔
ڈاکٹر ڈیوگو نے اپنی شادی کے دن کو خوشگوار ترین دن قرار دیا ہے ۔ انہوں نے اپنی منگیتر کو جلانے کے لیے اپنے انسٹاگرام پر تصاویر بھی اپلوڈ کی تاکہ وہ دیکھ سکے کہ شادی کی تقریب کیسی شاندار رہی ہے ۔ لیکن وہ اس تقریب میں اکیلے ہی شامل ہوئے ہیں ۔