پاکستان مسلم لیگ(ن) کے ایم پی اے خواجہ عمران نذیر کو گرفتار کرلیا گیا

02:57 PM, 7 Nov, 2020

لاہور:پاکستان مسلم لیگ  نون  کے ایم پی اے  خواجہ عمران نذیر  کو گرفتار کرلیا گیا۔


ذرائع کے مطابق ن لیگی رہنما خواجہ عمران نذیر  کو تھانہ چوہنگ  نے گرفتار کرلیا،  ٹریفک وارڈن نے ماڈل ٹاؤن لنک روڈ پر روک لیا تھا۔سیف سٹی کیمروں کی مدد سے خواجہ عمران نذیر کی گاڑی کی نشاندہی کی گئی۔


ٹریفک وارڈن  نے خواجہ عمران نذیر کو جواب دیا کہ یہ گاڑی پولیس کومطلوب ہے،اسلئےروکا گیا ہے۔


خواجہ عمران نذیر نےکہا کہ انتقامی کارروائی کی جارہی ہے،ایسےہتھکنڈوں سےڈرنےوالےنہیں،حکومت جومرضی کرلے13دسمبرکوتاریخی جلسہ ہوگا۔

18 نومبر 1974 کو پیدا ہونےوالے خواجہ عمران نذیر ن لیگ کے سرگرم رہنما ہیں اور وہ شہباز شریف کی وزارت اعلیٰ کے دور میں معاون خصوصی صحت کے عہدے پر بھی کام کرچکے ہیں جبکہ وہ اس وقت رکن پنجاب اسمبلی ہیں۔

مزیدخبریں