خیبر پختونخوا کے تعلیمی اداروں کے اساتذہ اور ملازمین کورونا کا شکار

Teachers and employees of Khyber Pakhtunkhwa educational institutions suffer from corona
کیپشن: فائل فوٹو

پشاور:خیبرپختونخوا کے تعلیمی اداروں کے اساتذہ او ر دیگر ملازمین کورونا کا شکار  ہوگئے،سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے مزید 83ملازمین میں کورونا کی تصدیق ہوگئی۔


محکمہ صحت پشاور کے مطابق کورونا سے متاثرہ اساتذہ اوردیگر عملے کی تعداد ایک ہزار 49ہوگئی، 15ستمبر سے 5 نومبر تک 86ہزار198اساتذہ اور دیگر عملے کے نمونے لئے جاچکے ہیں،75ہزار197 ملازمین کے ٹیسٹ منفی آئے، 9 ہزار 952کے نتائج آنا باقی ہیں جبکہ تعلیمی اداروں کے ملازمین میں کورونا کیسز کا تناسب 1.37 فیصد ہوگیا ہے۔


دوسری جانب  کورونا کی دوسری لہر شروع ہوتے ہی جامعہ پشاور نے 14 نومبر کو ہونےوالی کانووکیشن مؤخر  کردیا ہے ۔


یونیورسٹی ترجمان محمد نعمان کے مطابق کانووکیشن مؤخرکرنے کافیصلہ حکومتی ہدایت کے پیش نظر کیا گیا،یونیورسٹی کا  کانووکیشن  14 نومبر تاریخ کو ہونا تھا جبکہ کانووکیشن سمیت دیگر تقاریب تاحکم ثانی مؤخر رہیں گی۔