20 فروری تک پیپلز پارٹی مسلم لیگ (ن) کے ساتھ نہیں چلے گی:شیخ رشید کی پیشگوئی

01:36 PM, 7 Nov, 2020

کراچی:وفاقی وزیرریلوےشیخ رشید نے پیشگوئی کی ہے کہ 20 فرری تک پیپلز پارٹی مسلم لیگ (ن) کے ساتھ نہیں چلے گی اور پیپلز پارٹی استعفے نہیں دے گی،نوازشریف اور مریم نواز سیاست کو بند گلی کی طرف لے جا رہے ہیں۔


تفصیلات کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ گلگت بلتستان الیکشن میں تمام سیاسی جماعتیں بھرپور حصہ لے رہی  ہیں،کل بلاول بھٹو نے ایک بڑا ذمہ دارانہ بیان دیا،بلاول بھٹو کے بیان کے بعد پی ڈی ایم  کے بیانیے میں فرق واضح ہوگیا.


 آج کراچی ریلوے سے  متعلق میٹنگ تھی، ریلوے کی زمین پر تجاوزات کا خاتمہ چاہتے ہیں،میرے نزدیک  بلاول بھٹو نے انٹرویو میں ذمہ دارانہ رویہ اختیار کیا۔


شیخ رشید نے مزید کہا کہ ایسا سیاستدان نہیں دیکھا جو ڈائیلاگ کے بجائے جوڈو کراٹے کرے،عمران خان کا کہنا ہے کرپشن کے سوا سب سے بات چیت کرسکتے ہیں،سیاست میں جوڈو کراٹے کا انجام کبھی اچھا نہیں ہوتا،مذاکرات کے بجاے جوڈو کراٹے سے فیصلہ کہیں بھی جاسکتا ہے،20 فروری کو بتاؤں گا عمران خان کہیں نہیں جا رہے جبکہ وزیراعظم عمران خان 5 سال پورے کریں گے۔


وفاقی وزیر  کا کہنا تھا کہ ملک میں مارشل لا نہیں لگ سکتا، یہی جمہوریت رہے گی،عالمی طور پر مارشل لا کا پاکستان میں ماحول نہیں،بلاول بھٹو نے سمجھدار سوچ کا مظاہرہ کیا ہے،جہانگیر ترین حالات کا مقابلہ کرنےو اپس آگئے، کہا گیا تھا وہ بھاگ گئے تھے۔


سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ مجھ پر 4 خودکش حملے ہوچکے ہیں،میڈیا سے محبت کی وجہ سے ہٹ لسٹ پر رہتا ہوں اور پاکستان کا واحد سیاستدان ہوں جس پر سب سے زیادہ حملے ہوئے۔


ان کا کہنا تھا کہ 14 کلومیٹر تک کے سی آر ٹریک کو کلیئر کردیا ہے،چاہتے ہیں سی پیک کے تحت  پشاور ،جلال آباد ٹریک بچھایا جائے، کراچی سرکلر ریلوے کیلئے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں