چودھری شجاعت کی حالت بہتر،مریم نواز کی طرف سے صحتیابی کیلئے دعا

01:16 PM, 7 Nov, 2020

سکردو:پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ق لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کی صحتیابی کے لئے دعا کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ  ق کے صدر چودھری شجاعت حسین سروسز ہسپتال لا ہور میں   زیر علاج  ہیں ،جن کو گزشتہ روز سانس کی تکلیف کے باعث ہسپتال داخل کرایا گیا ۔
اس حوالے سے وزیر صحت پنجاب   یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ چودھری شجاعت کی صحت اب بہتر ہے۔


پرنسپل سمز پروفیسر ڈاکٹر امجد  نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  چودھری  شجاعت حسین کے گھر والوں کے علاوہ کسی کو ملنے کی ضرورت نہیں، انکی صحت بہتر ہے ، وینٹی لیٹر کی   ضرورت نہیں  ہے۔


مریم نواز نے چودھری شجاعت حسین کی صحت یابی کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین جلد روبہ صحت ہوں۔


دوسری جانب مریم نواز    سکردو گلگت شاہراہِ بند ہونے پر اسلام آباد روانہ ہوگئی جبکہ وہ کل صبح پھر اسلام آباد سے گلگت جائیں گی  اور12 نومبر تک گلگت میں قیام کریں گی جبکہ مختلف انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گی ۔

مزیدخبریں