اسرا   بلجک کا اپنی نئی ڈرامہ سیریز کی کامیابی کیلئے خواہش کا اظہار 

esra bilgic,wishes,drama series,turkish actress,ertugrul,halime sultan
کیپشن: تصویہ بشکریہ اسرا بلجک انسٹاگرام

استنبول:شہرہ آفاق  تر ک ڈرامہ سیریز ’ارطغر ل غازی‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے وا  لی اداکارہ    اسرا   بلجک  نے اپنی نئی ڈرامہ سیریز کی کامیابی کیلئے خواہش کا اظہار کردیا۔

View this post on Instagram

#RAMO birazdan @showtv ‘de başlıyor. Herkese iyi seyirler dilerim. ❤️#ZamanıGeldi @ramo_dizisi @bkmonline

A post shared by Esra Bilgiç (@esbilgic) on


تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سا ئٹ انسٹاگرام پر نئی ڈرامہ سیریز ’رامو‘ کے سیٹ پر تازہ تصویر شیئر  کرتے ہوئے  ترک اداکارہ کا کہنا ہے کہ اُن کی خواہش ہے سب اچھا گزرے۔


اسرا بلجک نے جیسے ہی  تصویر شیئر کی مداحوں کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا جبکہ رامو  کے شدت سے انتظار بارے بھی لکھا گیا۔


خیال رہے کہ  ترک ڈرامہ سیریل ’’ارطغرل غازی ‘‘میں حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے والی اسرابلجک نے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔انسٹاگرام  پر ان کے پاکستانی مداح نے انہیںارطغرل غازی کی پاکستان میں مقبولیت بارے آگاہ کیا اور بتایاکہ پاکستان میں سیریز سب بہت شوق سے دیکھے۔


سیریز نے مقبولیت کے تمام ریکارڈز توڑ دیئے ہیں۔اسرانے پاکستانی مداحوں کے محبت بھرے پیغامات کے جواب میں پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔
اسرانے اپنے جوابی رد عمل میں لکھا کہ وہ پاکستان سے ملنے والی محبت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہیں اوروہ پرجوش ہیں کہ پاکستان کا دورہ کریں اور یہاں موجود اپنے مداحوں سے ملاقات کریں۔