ایان علی کے خلاف کسٹم حکام کی اپیل مسترد

12:41 PM, 7 Nov, 2020

اسلام آباد: ماڈل و اداکارہ ایان علی کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا ہے ۔ ہائیکورٹ نے کسٹم حکام کی اپیل پر محفوظ فیصلہ سنادیا ۔

تفصیلات کے مطابق  اسلام آباد ہائیکورٹ  میں کسٹم حکام کی جانب سے اہم ترین  مقدمے میں منی لانڈرنگ کی دفعات شامل کرنے کی درخواست  کے  متعلق کیس کی سماعت ہوئی، سماعت کے  دوران جسٹس غلام اعظم قمبرانی نے محفوظ فیصلہ سنا دیا ۔ فیصلے میں کسٹم حکام کی درخواست کو مسترد کردیا گیا ہے ۔ 

اسلام آبادہائیکورٹ نے کسٹم کی خصوصی عدالت کا فیصلہ برقرار رکھا ہے ۔ کسٹم کی خصوصی عدالت کے اکتیس مارچ کے فیصلے کے خلاف اپیل زیر التواء تھی۔

واضح رہے کہ ماڈل ایان علی پر پانچ لاکھ ڈالر رقم کی سمگلنگ کا الزام تھا ۔ 

مزیدخبریں