نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کی کمیشن کے ذریعے تحقیقات کیلئے خصوصی بنچ تشکیل

11:42 AM, 7 Nov, 2020

اسلام آباد:ہائی کورٹ نے نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کی کمیشن کے ذریعے تحقیقات کرانے  سے متعلق درخواست پرسماعت کے لیے خصوصی بنچ تشکیل دے دیا ۔


تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس  محسن اختر کیانی پر مشتمل خصوصی بنچ سماعت کرے گا جبکہ خصوصی بینچ  24 نومبر کو درخواست پر سماعت کرے گا اوربنچ کی تشکیل کے لیے  فائل چیف جسٹس اطہر من اللہ کو بھیجوائی گئی تھی۔


واضح رہے کہ نواز شریف کی اپیلوں پر خصوصی بینچ سماعت کر رہا ہے، جس کی سماعت 24 نومبر کو ہی ہوگی، اور اب وہی بینچ اس درخواست پر سماعت 24 نومبر کو ہی کرے گا۔


خیال رہے کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اس وقت برطانیہ میں اپنے بیٹوں کے پاس موجود ہیں جبکہ وہ وہیں سے پی ڈی ایم کے جلسوں سے خطاب بھی کرتےاور فوج کے مخالف بیانیے کی وجہ سے ان پر شدید تنقید بھی کی جارہی ہے جبکہ گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی نواز شریف کے بیانیے سے علیحدگی اختیار کرلی تھی ۔

مزیدخبریں