وزیراعظم کا آج دورہ حافٖظ آباد،یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھیں گے

10:41 AM, 7 Nov, 2020

لاہور:وزیر اعظم عمران خان آج حافظ آباد کا دورہ   کریں گے  اور یونیورسٹی آف حافظ آباد کا سنگ بنیاد رکھیں گے جبکہ ضلع بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا ہے۔


ذرائع کے مطابق  وزیراعظم عمران خان اپنے دورہ حافظ آباد کے دوران میونسپل سٹیڈیم میں جلسہ سے بھی خطاب  کریں  گے ،جدید ہسپتال اور دیگر ترقیاتی منصوبوں  کا اعلان بھی کریں گے جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی وزیر اعظم کے ساتھ ہوں گے ۔


وزیراعظم نے گزشتہ روز سیاحتی  مقام گبین جبہ کا دورہ  کیا وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے وزیراعظم کا استقبال کیا جبکہ وزیراعظم کو صوبے  بھر میں سیاحت کے فروغ  کیلئے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ  دی گئی،گبین جبہ میں   ماحول  دوست  کیمپنگ پوڈز اگست سے سیاحوں  کیلئے کھول دیئے گئے ہیں  اور علاقے میں سیاحوں کی آمد سے معاشی  سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے ۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ صوبے کے مختلف سیاحتی مقامات  پر 100 کے قریب پوڈز نصب کیے گئے ہیں جبکہ مانسہرہ، ایبٹ آباد اور سوات میں جدید   سیاحتی مراکز کے منصوبے پر کام ہورہاہے ۔

مزیدخبریں