آرمی چیف سے کوہ پیما ونیسا اوبرائن کی ملاقات

09:37 AM, 7 Nov, 2020

راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے معروف کوہ پیماونیسااوبرائن کی ملاقات،سربراہ پاک فوج نے پاکستان کامثبت تشخص اجاگرکرنےپرونیساکا شکریہ ادا کیا۔


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کئے گئے ٹوئٹر پیغام کے مطابق  آرمی چیف نےونیسا اوبرائن کی کامیابیوں کوسراہا۔ونیسا ابرائن بلندترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سرکرچکی ہیں۔


آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا کہ ونیسا نےگہرے ترین چیلنجر ڈیپ تک رسائی حاصل کی، چیلنجر ڈیپ کا تعین انتہائی گہرائی میں جانےوالےپیمانےکےذریعے کیا گیا،چیلنجرڈیپ دنیا میں سمندر کا گہرا ترین مقام ہے، یہ دس ہزارنو سو دو سےدس ہزارنو سو انتیس میٹر گہرائی میں واقع ہے۔


واضح رہے کہ پاکستانی پرچم تھامےماؤنٹ ایورسٹ سرکرنےوالی وینسادنیاکی واحدخاتون کوہ پیماہیں۔

مزیدخبریں