راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے معروف کوہ پیماونیسااوبرائن کی ملاقات،سربراہ پاک فوج نے پاکستان کامثبت تشخص اجاگرکرنےپرونیساکا شکریہ ادا کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کئے گئے ٹوئٹر پیغام کے مطابق آرمی چیف نےونیسا اوبرائن کی کامیابیوں کوسراہا۔ونیسا ابرائن بلندترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سرکرچکی ہیں۔
Ms Vanessa O'Brien met #COAS. She is the only woman ever to climb 2 the world’s highest pt Mount Everest & dive 2 world’s deepest pt Challenger Deep, also carrying Pak flag. COAS appreciated her achievements & thanked her 4 promoting Pak as a goodwill ambassador pic.twitter.com/dukjFD24GZ
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) November 6, 2020
آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا کہ ونیسا نےگہرے ترین چیلنجر ڈیپ تک رسائی حاصل کی، چیلنجر ڈیپ کا تعین انتہائی گہرائی میں جانےوالےپیمانےکےذریعے کیا گیا،چیلنجرڈیپ دنیا میں سمندر کا گہرا ترین مقام ہے، یہ دس ہزارنو سو دو سےدس ہزارنو سو انتیس میٹر گہرائی میں واقع ہے۔
واضح رہے کہ پاکستانی پرچم تھامےماؤنٹ ایورسٹ سرکرنےوالی وینسادنیاکی واحدخاتون کوہ پیماہیں۔