ہم الیکشن جیتنے جارہے ہیں:امریکی صدارتی امیدوار جوبائیڈن

joe biden,election,america election,good news,trump
کیپشن: فائل فوٹو:جوبائیڈن

واشنگٹن:امریکی صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے کہا ہے کہ ہم الیکشن جیتنے جارہے ہیں ، حتمی نتائج کا انتظار کررہے ہیں ،امریکی تاریخ میں پہلی بار کسی صدارتی امیدوار کو 74 ملین ووٹ ملے اور اہم واضح برتری سے جیتیں گے ۔


تفصیلات کے مطابق قوم سے خطاب کرتے ہوئے صدارتی الیکشن میں اس وقت لیڈ لئے ہوئے امیدوار جوزف بائیڈن نے دعویٰ کیا ہے کہ ہم 300الیکٹورل ووٹ حاصل کرلیں گے،امریکہ کی بہتری کیلئے مل کر کام کریں گے ، میں جانتا ہوں کسی کو کھونے کا دکھ کیا ہوتا ہے ، کورونا سے ہم نے بہت سے پیاروں کو کھودیا ۔


جوبائیڈن کا مزید کہنا تھا کہ آپ کا ووٹ گنا جائے گا، چاہے مخالفین جتنی رکاوٹ ڈالے ، عوام نے مینڈیٹ دیا ہے ،موسمیاتی تبدیلی پر کام کریں گے ۔


امریکی صدارتی امیدوار کا مزید کہنا تھا کہ  اعتماد کیلئے امریکی عوام کا شکریہ ، عوام ملک کو جوڑنا چاہتے ہیں ،  ہم سیاست میں مخالف ضرور ہیں ، دشمن نہیں  جبکہ کورونا پر قابو پانے کی پوری کوشش کریں گے۔


بطور صدر تمام عوام کی ذمہ داری ہوگی،24سالوں میں پہلی مرتبہ ڈیمو کریٹس نے ریاست ایریزونا میں کامیابی حاصل کی۔

امریکی صدارتی انتخابات  میں  ووٹوں کی گنتی فیصلہ کن مرحلے میں داخل  ہوچکی ہے جبکہ  جو بائیڈن کامیابی کے قریب  ہیں ،جارجیا    اور پنسلوینیا  میں   بائیڈن ٹرمپ سے آگے نکل گئے،پینسلوانیا میں جوبائیڈن کی لیڈ کے ساتھ ہی  انکے گھر کے اطراف فضائی حدود بند کرکے سیکرٹ سروس کے دستے تعینات کر دئیے گئے ۔

ٹرمپ کی ممکنہ شکست پر ری پبلکنز کے امریکا بھر میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔جو بائیڈن اگر صدر منتخب ہو جاتے ہیں تو وہ امریکہ کے سب سے زیادہ ووٹ لینے والے  78سالہ معمر ترین صدر ہوں گے ۔

 صدر ٹرمپ اگر  ہار جاتے ہیں تو امریکہ کے پانچویں صدر ہوں گے کہ جو دوسری ٹرم میں ہار گئے.