عالمی وبا وائرس کی دوسری لہر پرمحکمہ داخلہ سندھ نے ہائی الرٹ جاری کردیا

12:10 AM, 7 Nov, 2020

کراچی : عالمی وبا وائرس کی دوسری لہر پرمحکمہ داخلہ سندھ نے الرٹ جاری کردیا۔ محکمہ داخلہ سندھ نے سخت اقدامات کا اعلان کر دیا۔ سندھ بھر میں ہر عوامی مقام پر ماسک کا استعمال لازمی قرار دیدیا گیا۔ معمر اور دائمی امراض میں مبتلا افراد کے لئے خصوصی اقدامات کی ہدایت کر دی ۔

عالمی وبا کی دوسری لہر محکمہ داخلہ سندھ نے الرٹ جاری کردیا۔ عالمی وبا کی دوسری لہر کے پیش نطر سخت اقدامات کر دیے گئے۔محکمہ داخلہ سندھ نے  ایس اوپیز کا اعلان کر دیا۔ نئے قوانین کے مطابق سندھ بھر میں ہر عوامی مقام پر ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے۔ معمر اور دائمی امراض میں مبتلا افراد کے لئے خصوصی اقدامات کی ہدایت جاری کر دی گئی۔ 


نئے حکم نامے کے مطابق  اجتماع لگانےاور سماجی میل جول سے گریز کیاجائے گا۔ ملازمت کی نجی وسرکاری  اور صنعتی جگہ پر ایس اوپیز کی خلاف ورزی کی صورت  میں مالکان اور مینجرز ذمہ دار ہونگے۔  محکمہ داخلہ سندھ نے غیر ضروری طورپر سفر کرنا کو ممنوع قرار دیدیا۔ مزید یہ کہتین فٹ سے کم فاصلے پر سفر کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی جبکہ کار میں دو سے زائد افراد کے سفر پر پابندی عائد ہو گئی ہے۔ 


محکمہ داخلہ  کے نئے ایس او پیز کے مطابق  کھانسی،بخار،نزلے جسم درد میں مبتلا افراد کسی بھی عوامی مقام پر آنے سے گریز کریں ۔ اے ٹی ایم مشین کے استعمال کی صورت سینیٹائزر کا استعمال کیاجائے۔نئے ایس او پیز میں چھوٹے بڑے صنعتی،پیداواری یونٹس میں مجمع لگانے سے گریز،تھرمل گن کی موجودگی یقینی بنائی جائے۔ محکمہ داخلہ سندھ نے 55سال سے زائد عمر کے افراد کو دفاتر میں کام کے لیے بلانے پر پابندی عائد کر دی ۔ 

مزیدخبریں