اسلام آباد: پرویز خٹک نے کہا ہے کہ ایسا ڈیڈ لاک نہیں کہ بات چیت ہی ختم ہے۔ ہماری ٹیم تمام پارٹیوں کے سربراہوں سے رابطے میں ہے۔ ملاقاتوں کا انشا اللہ نتیجہ ضرور نکلے گا۔
تفصیلات کے مطابق ، حکومتی کمیٹی کے سربراہ پرویز خٹک نے میڈٰیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر دھاندلی ہوئی ہے تو ثبوت دیں، بات آگے چلے گی۔ بغیر ثبوت کے آپ یہ نہیں کہہ سکتے کے وزیراعظم استعفی دیں۔
انہوں نے کہا کہ ایسا رواج بن گیا توملک میں جمہوریت نہیں رہے گی۔ تحریک عدم اعتماد جب چاہیں لائیں۔اپوزیشن کے ساتھ بات چیت کا سلسلہ جاری ہے، تاہم ایسا لگ رہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان 12 نومبر تک احتجاج جاری رکھیں گے۔
پرویز خٹک نے کہا کہ ہمارا شہباز شریف اور دیگر افراد کے ساتھ رابطہ ہے۔ پرویز الہیٰ صرف بات کررہے ہیں، فیصلہ انہوں نے نہیں کمیٹی نے کرنا ہے۔