حماد اظہر نے بڑی صنعتوں کی پیداوار میں کمی کا اعتراف کر لیا

حماد اظہر نے بڑی صنعتوں کی پیداوار میں کمی کا اعتراف کر لیا
کیپشن: ہماری حکومت پر یہ ایک جائز تنقید ہے اور اور اسے بہتر کرنے کی کوشش بھی کی جا رہی ہے،وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور۔۔۔۔۔۔۔۔فوٹو/ حماد اظہر آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ

لاہور: وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں کمی کا اعتراف کر لیا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر کا کہنا تھا کہ وہ تسلیم کرتے ہیں کہ بڑی صنعتوں کی پیداوار میں کمی ہوئی ہے۔ ہماری حکومت پر یہ ایک جائز تنقید ہے جس پر کام کرنے کی ضرورت ہے اور اسے بہتر کرنے کی کوشش بھی کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ اپوزیشن کی تمام جماعتوں کی جانب سے پی ٹی آئی حکومت کی معاشی پالیسیوں کر مسلسل تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

جے یو آئی ف کے آزادی مارچ کے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا پاکستان مالیاتی بحران سے گزر رہا ہے اور ہم مزید بحران کی طرف جا رہے ہیں، اگلا بجٹ بھی اِن نااہلوں نے پیش کیا تو خدانخواستہ پاکستان بیٹھ جائے گا۔