اسلام آباد :سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے ہرنیا کا آپریشن کر دیا گیا۔
خاندانی ذرائع کے مطابق مریض کوآپریشن کے بعد ہوش میں آنے میں مزید 3 سے 4 گھنٹے لگے ،پمز ہسپتال کے میڈیکل بورڈ نے گزشتہ ماہ شاہد خاقان کو ہرنیا کا آپریشن تجویز کیا تھا، ذرائع نے بتایا کہ آپریشن کے بعد بحالی کیلئے کم از کم 7 دن تک ہسپتال رکھا جائے گا۔
میڈیکل بورڈ نے شاہد خاقان عباسی کے ہسپتال میں مزید قیام کے حوالے سے حکومت کو آگاہ کر دیا تھا۔ہسپتال ذرائع نے بتایاکہ شاہد خاقان عباسی کو گزشتہ چار سال سے ہرنیا کی تکلیف ہے، سابق وزیراعظم 4 نومبر کو نجی اسپتال منتقل کیا کئے گئے تھے۔
شاہد خاقان عباسی کا بلڈ پریشر زیادہ ہونے کی وجہ سے 4 نومبر کو آپریشن موخر کر دیا تھا۔سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نجی ہسپتال سے زاتی خرچ پر علاج کرا رہے ہیں،شاہد خاقان عباسی کو پتے میں پتھری اور انفیکیشن کی شکایت بھی تھی۔