انقرہ :ترکی نے سخت گیر جنگجو گروپ داعش کے مقتول خلیفہ ابوبکر البغدادی کی اہلیہ کو گرفتار کر لیا ہے۔
ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے خود اس گرفتاری کی اطلاع دی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انھوں نے انقرہ یونیورسٹی میں تقریر کرتے ہوئے کہاکہ امریکا کہتا ہے کہ البغدادی نے سرنگ میں خود کو ہلاک کیا ہے۔
انھوں نے اس حوالے سے ایک ابلاغی مہم شروع کی ہے لیکن میں یہاں پہلی مرتبہ یہ اعلان کررہا ہوں کہ ہم نے البغدادی کی بیوی کو گرفتار کر لیا ہے لیکن ان کی طرح کی غوغا آرائی نہیں کی ہے۔
انھوں نے مزید بتایا کہ ہم نے شام میں البغدادی کی بہن اور ان کے بہنوئی کو بھی گرفتار کیا ہے۔