لاہور: پاکستان کی نامور اداکارہ ماہرہ خان کو اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے مہاجرین کی خیرسگالی سفیر مقرر کر دیا گیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اقوام متحدہ کے ادارے برائے مہاجرین نے ماہرہ خان کی ایک ویڈیو اپلوڈ کی ہے جس میں وہ اقوام متحدہ کا کیپ لگائے مہاجرین بچوں کے ساتھ وقت گزار رہی ہیں۔
اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ ’انہیں یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ماہرہ خان ہماری نئی خیر سگالی سفیر ہیں۔
ماہرہ نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اس ٹوئٹ کو ریٹوئٹ کیا اور لکھا کہ ’مہاجرین کی خیرسگالی سفیر بننا میرے لیے ایک بڑے اعزاز کی بات ہے۔ مجھے اپنی اس دھرتی ماں پر پیدا ہونے پر فخر ہے جس نے 40 سالوں سے مہاجرین کے لیے اپنی باہیں پھیلائی ہوئی ہیں۔
We're delighted to announce that @themahirakhan is our newest Goodwill Ambassador for Pakistan. ???? pic.twitter.com/SAPjBY7E05
— UNHCR, the UN Refugee Agency (@Refugees) November 6, 2019
اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے مہاجرین کی جانب سے ملک کی خیر سگالی سفیر ماہرہ خان کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں ماہرہ کو باضابطہ طور پر خیرسگالی سفیر نامزد کرنے کا اعلان کیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ماہرہ خان نے کہا کہ میں خوش قسمت ہوں کہ اس نیک مقصد کے لیے مجھے منتخب کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ میں اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) کی شکر گزار ہوں کہ جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا، اللّہ نے مجھے اس مقصد کیلئے چنا جس پر میں پوری اترنے کی کوشش کروں گی۔
ماہرہ خان نے کہا کہ پاکستانی عوام نے افغان مہاجرین کو کھلے دل سے خوش آمدید کہا اور یہی وجہ ہے کہ پاکستان 4 دہائیوں سے 40 لاکھ افغان مہاجرین کی مدد کر رہا ہے۔
ماہرہ کا کہنا تھا کہ ماضی میں مہاجرین کے مسائل کو اتنی اہمیت نہیں دی گئی لیکن یہ بات بھی اہم ہے کہ مہاجرین کا مسئلہ کسی ایک ملک کا نہیں بلکہ پوری دنیا کا ہے۔