نمرتا کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا، حتمی رپورٹ آ گئی

08:39 AM, 7 Nov, 2019

لاڑکانہ: ڈاکٹر نمرتا کماری کی حتمی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی ہے جس کے مطابق مقتولہ کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا تھا۔حتمی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر نمرتا کو قتل کرنے سے پہلے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جبکہ موت کی وجہ دم گھٹنا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈی این اے ٹیسٹ میں مرد کے ڈی این اے پروفائل کی موجودگی کی تصدیق ہو گئی ہے جو لاش کے کپڑوں سے بھی ظاہر ہے، مرد کے ڈی این اے کی باقیات سے ظاہر ہے کہ نمرتا سے زیادتی کی گئی۔

میڈیکو لیگل آفیسر ڈاکٹر امرتا کی جانب سے جاری کردہ حتمی پوسٹ مارٹم رپورٹ بھی مبہم ہے جو کہ خودکشی یا قتل کا صحیح تعین نہیں کرسکی ہے۔

پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر نمرتا کی موت دم گھٹنے کی وجہ سے ہوئی کیونکہ نمرتا کی گردن پر پھندے کے نشانات تھے۔ میڈیکو لیگل آفیسر ڈاکٹر امرتا نے مزید کہا کہ اس طرح کی علامتیں یا تو گلا گھونٹنے پر یا پھانسی پر ظاہر ہوتی ہیں۔

واضح رہے کہ 16ستمبر کو لاڑکانہ کے چانڈکا میڈیکل کالج کے ہاسٹل سے 22 سالہ طالبہ نمرتا کی لاش برآمد ہوئی تھی۔

مزیدخبریں