انڈونیشیئن طیارہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے حادثے کا شکار ہوا

11:44 PM, 7 Nov, 2018

جکارتہ :انڈونیشیا کے تباہ ہونے والے طیارے کے بلیک باکس سے اصل وجوہات سامنے آ گئیں ، معلوم ہوا ہے کہ طیارے میں حادثے کی وجہ تکنیکی خرابی تھی۔

تفصیلات کے مطابق طیارے کی بلندی پر لی جانے والی ریڈنگ میں نمایاں فرق دیکھا گیا ہے کیونکہ فرسٹ آفیسر اور ریڈنگ کیپٹن کے میٹرز پر آنے والی بلندی کی ریڈنگ مختلف دکھائی گئیں تھیں ۔

ماہرین کے مطابق ریڈنگ مختلف آنے والے پائلٹس کو اندازہ نہیں ہو سکا کہ طیارہ زمین یا سطح سمندر سے کتنا قریب ہے جو ممکنہ طور پر حادثے کی وجہ بن سکا ہوگا ۔

بلیک باکس سے یہ معلومات بھی سامنے آئی ہیں کہ طیارے کے ٹیک آف کرتے ہی انجن سے کافی تیز آوازیں آ رہی تھیں جس سے مسافروں کی اکثریت پریشان اور حیران تھی لیکن کریو ممبرز تک شاید یہ معلومات پہنچائی نہیں گئی تھیں ۔

تحقیقات کرنے والی ٹیم نے بتایا ہے کہ طیارے کے بلیک باکسز سے ملنے والی ریکارڈنگ سے پتا چلا ہے کہ ہوائی جہاز کا پائلٹ بروقت احتیاط کرکے طیارے کو باحفاظت لینڈ کروا سکتا تھا تاہم ایسا ممکن نہ ہوسکا ۔ایئرلائن کے مالک نے جزباتی پریس کانفرنس میں حادثے پر ندامت کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے معافی مانگ لی۔

مزیدخبریں