اگر مجھے چور کہا گیا تو میں آپ اور آپ کے والد کو چور کہوں گا ، شاہد خاقان عباسی

11:44 PM, 7 Nov, 2018

اسلام آباد: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اگر مجھے چور کہا گیا تو میں آپ کو اور آپ کے والد کو چور کہوں گا۔


قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اگر مجھے چور کہا گیا تو میں آپ کو اور آپ کےوالد کو چور کہوں گا۔ حکومت میں شامل لوگوں کی دیانتداری جانتا ہوں۔ اگر الزامات کی تحقیقات کرنی ہے تو اس کیلئے کمیٹی بنا دی جائے۔

دوسری جانب مراد سعید نے کہا کہ شور مچانے سے کرپشن کیسز ختم نہیں ہونگے، جنہوں نے ملک لوٹا انہیں ڈی چوک میں الٹا لٹکائیں گے، روک سکو تو روک لو۔ جس نے اداروں کو پامال کیا اس کو حساب دینا ہوگا۔

مزیدخبریں