لاہور : محکمہ موسمیات نے رواں ماہ موسم کی رپورٹ جاری کر دی ، نومبر کے وسط میں بارشوں کے دو سے تین سلسلے ہوں گے ۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کے مطابق نومبر میں شدید دھند کا سلسلہ شروع ہونے کو ہے ، آئندہ چند روز میں اس کے اثرات دیکھنے کو ملیں گے ۔شمالی علاقہ جات میں 60 سے 70 فیصد زائد بارشیں ہوں گی ، جنوبی علاقوں میں بارشیں معمول کے مطابق ہوں گی ۔
وسط نومبر میں درجہ حرارت بھی معمول سے زیادہ رہے گا ، ہلکی اور درمیانی بارشوں کے دو سے تین سلسلے ہوں گے ، شمالی علاقہ جات کے پہاڑوں پر برفباری ہوگی ۔
پنجاب ، خیبرپختونخوا ، بالائی سندھ کے میدانی علاقوں میں سموگ ، دھند پڑے گی ، جنوب مغربی بلوچستان میں خشک سالی جاری رہنے کا امکان ہے ۔