مڈٹرم الیکشن میں میری ٹیم نے بہت اچھا کام کیا ، جلد کامیابی کی پریس کانفرنس کرونگا:ٹرمپ

07:39 PM, 7 Nov, 2018

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مڈٹرم الیکشن میں میری ٹیم نے بہت اچھا کام کیا ہے ، جنھوں نے میرے ساتھ کام نہیں کیا ، ان کو گڈ بائے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مڈٹرم الیکشن میں ہماری ٹیم نے بڑی محنت سے کام کیا جس کے نتائج آپ سب کے سامنے ہیں ۔

انھوں نے کہا کہ مڈٹرم الیکشن میں کامیابی حاصل کرنے کے حوالے سے جلد پریس کانفرنس کروں گا ، ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ نینسی پلوسی سپیکر کے عہدے کی مستحق ہیں ، ضرورت پڑنے پر ان کو کچھ ووٹ دے سکتے ہیں ۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ گندے اور مخالف میڈیا کے دبائو کے باوجود بہت بڑی کامیابی حاصل کی ، ڈیموکریٹس سمجھتے ہیں کہ وہ ہائوس لیول پر ہمارے خلاف تحقیقات شروع کر دیں گے ۔

مزیدخبریں