اسلام آباد: چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ کرپشن ملک کے لئے کینسر ہے، قومی احتساب بیورو کرپشن کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے کوشاں ہے۔
جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کے زیر صدارت قومی احتساب بیورو کی کارکردگی سے متعلق نیب ہیڈ کوارٹرز میں اجلاس ہوا جس میں نیب میں جاری انکوائریز، مقدمات اور ادارے کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔
چیئرمین نیب نے اس موقع پر کہا کہ نیب کرپشن کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے کوشاں ہے، انہوں نے کہا کہ کرپشن ملک کیلئے کینسر ہے، کرپشن کے خاتمے کیلئےانسداد بدعنوانی کی جامع حکمت عملی مرتب کی گئی ہے۔
چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ ‘‘احتساب سب کا’’ کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں، کرپشن کیخلاف شکایات میں اضافہ نیب کارکردگی کا ثبوت ہے۔