مہمند ایجنسی میں بارودی سرنگ ہٹاتے ہوئے پاک فوج کے کیپٹن ضرغام فرید شہید

01:41 PM, 7 Nov, 2018

راولپنڈی: فرض کی ادائیگی کے دوران دھرتی کے ایک اور بیٹے کیپٹن ضرغام فرید مہمند ایجنسی میں شہید ہو گئے۔ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کے مطابق مہند گھاٹ، ضلع مہمند میں بارودی سرنگ کو ہٹاتے ہوئے کیپٹن ضرغام فرید نے جام شہادت نوش کیا جب کہ واقعے میں بم ڈسپوزل اسکواڈ کے سپاہی ریحان شدید زخمی ہو گئے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ شہید کیپٹن ضرغام کی عمر 25 برس تھی اور تعلق سرگودھا سے تھا جب کہ وہ غیر شادی شدہ تھے۔

مزیدخبریں