خاشقجی کی حقیقت جلد سامنے آئے گی، الولید بن طلال

12:34 PM, 7 Nov, 2018

ریاض: سعودی سرمایہ کار شہزادہ الولید بن طلال نے واضح کیا ہے کہ سعودی عرب نے گزشتہ سال انسداد بدعنوانی کی جو مہم شروع کی تھی وہ مملکت کیلئے ضروری تھی۔

رٹز ہوٹل میں قید بہت سارے لوگ اس کے مستحق تھے۔ سعودی عرب میں بہت زیادہ بدعنوانی تھی۔ انہوں نے امریکی چینل فوکس نیوز کے سنڈے مارننگ پروگرام کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ وہ سعودی ولیعہد محمد بن سلمان کے اصلاحی مشن کی مکمل حمایت کرتے ہیں ۔

انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ خاشقجی کے قتل کی تحقیقات کے نتائج کا اعلان ہماری حکومت جلد کردیگی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ قونصل خانے میں کچھ نہ کچھ غلط ہوا ہے جس کی وجہ سے جمال خاشقجی ہلاک ہوئے۔

مزیدخبریں