لاہور: ترجمان محکمہ بہبودآبادی کے مطابق کسی بھی ملازم کو نوکری سے نہیں نکالا جا رہا،ملازمین کی نوکریوں کومحفوظ بنانے سے متعلق سمری وزیراعلیٰ پنجاب کوارسال کردی گئی ۔
ترجمان کے مطابق فیملی ویلفیئرپراجیکٹ کے تحت بھرتی ملازمین کی مدت ملازمت میں دسمبر تک توسیع کی گئی ہے۔محکمہ بہبود آبادی کے ملازمین کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری ہے،مظاہرین نے رات بھی سول سیکریٹریٹ کے سامنے گزاری،دھرنا دینے والوں میں خواتین بھی شامل ہیں۔