امریکہ مڈٹرم الیکشن، سینیٹ میں ریپبلکنز کو ڈیموکریٹس پر برتری

09:42 AM, 7 Nov, 2018

واشنگٹن: امریکہ میں مڈ ٹرم الیکشن کے نتائج آنے شروع ہو گئے ہیں۔ ایوان ایوان نمائندگان کی 435 میں سے 319 نشستوں کا رزلٹ آ گیا ہے جس میں ریپبلکن پارٹی کی 161 اور ڈیموکریٹس نے 158 نشستیں حاصل کی ہیں۔ ایوان بالا میں ریپبلکنز کو ڈیموکریٹس کی 40 کے مقابلے 10 نشستوں‌ کی برتری حاصل ہے۔

امریکہ میں مڈٹرم الیکشن کیلئے پولنگ پاکستانی وقت کے مطابق کل شام 6 بجے شروع ہوئی تاحال دستیاب نتائج کے مطابق کانگریس کے ایوان زیریں (ایوان نمائندگان) کی 435 میں سے 319 نشستوں کا رزلٹ آ گیا ہے جس کے مطابق ریپبلکن پارٹی 161 جبکہ ڈیموکریٹس 158 نشستیں حاصل کر سکے ہیں۔ سینیٹ میں دونوں جماعتوں کی پارٹی پوزیشن ریپبلکن پارٹی کی 50 اور ڈیموکریٹس کی 10 کے فرق سے 40 نشستیں ہیں۔

موجودہ انتخابات امریکی صدر ٹرمپ کی پالیسیوں پر عوامی ریفرنڈم کی حیثیت رکھتے ہیں۔ نتائج سے پتہ چلے گا کہ امریکی عوام صدر ٹرمپ کی پالیسیوں سے کس حد تک اتفاق کرتے ہیں۔

مزیدخبریں