120 پاکستانی زائرین بغداد ایئر پورٹ پر پھنس گئے

09:36 AM, 7 Nov, 2018

بغداد: عراق میں پاکستانی زائرین کا قافلہ بغداد ایئرپورٹ پر مشکل میں پھنس گیا۔ پرواز چھوٹ جانے کے باعث 120 سے زائد پاکستانی مرد، عورتیں اور بچے بے یار و مدد گار ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق زائرین کے قافلے کو غیر ملکی پرواز ای کے 944 کے ذریعے براستہ دبئی لاہور آنا تھا۔

پرواز کی روانگی سے قبل سالار قافلہ 120 سے زائد افراد کے پاسپورٹس سمیت اچانک غائب ہو گیا۔ پرواز کی روانگی کے تین گھنٹے بعد مسافروں کو پاسپورٹ واپس ملے۔

مشکل میں پھنسے پاکستانیوں نے اپیل کی ہے کہ حکومت اور بغداد میں پاکستانی سفارت خانہ ان کی مدد کرے۔

مزیدخبریں