عائزہ اور دانش تیمور کے ہاں بیٹے کی پیدائش

عائزہ اور دانش تیمور کے ہاں بیٹے کی پیدائش

لاہور : پاکستانی شوبز انڈسٹری کے مشہور جوڑے دانش تیمور اور عائزہ خان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق جوڑے کے ہاں یہ دوسرے بچے کی پیدائش ہے، اس سے قبل ان کے ہاں 2015 میں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔ٹی وی ڈراموں کے اداکار دانش تیمور و ماڈل و اداکارہ عائزہ خان نے 2014 میں شادی کی تھی، ان دونوں کی جوڑی اور محبت کے میڈیا میں چرچے رہتے ہیں۔
دانش تیمور اور عائزہ خان متعدد ڈراموں سمیت دیگر منصوبوں میں ایک ساتھ ماڈلنگ اور اداکاری کے جوہر بھی دکھا چکے ہیں، اسکرین پر بھی ان کی جوڑی کو سراہا جاتا ہے۔اپنے ہاں بیٹے کی پیدائش کا اعلان اداکار دانش تیمور نے سوشل میڈیا پر کیا، تاہم انہوں نے بیٹے کی تصویر شیئر نہیں کی، جس پر ان کے مداحوں کو تھوڑی مایوسی بھی ہوئی۔
دانش تیمور نے انسٹاگرام پر اپنی اہلیہ کے ساتھ پرانی تصویر شیئر کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا، اور اپنے مداحوں کو خوشخبری دیتے ہوئے بتایا کہ ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

ALLAHUMDULILAH ALLAH HAS BLESSED US WITH A BABY BOY.. Remember me n family in your prayers..

A post shared by Danish Taimoor (@danishtaimoor16) on