آف شور کمپنیوں پر ملکہ الزبتھ معافی مانگیں : برطانوی اپوزیشن لیڈر

10:48 PM, 7 Nov, 2017

لندن:برطانوی اپوزیشن لیڈر جیرمی کوربن نے آف شور کمپنیوں میں ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کرنے پر ملکہ الزبتھ سے معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا ہے ۔

پیرا ڈائز لیکس کے مطابق ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم نے آف شور کمپنیوں میں ایک کروڑ پائونڈ کی سرمایہ کاری کی تھی جس سے انہیں آمدن بھی ہوئی تھی شاہی امور کے ماہرین نے رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملکہ نے کچھ غلط نہیں کیا اس لئے معافی کی ضرورت نہیں جبکہ لندن میں سی بی آئی کی تقریب سے خطاب میں لیبر پارٹی کے سربراہ اور اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ٹیکس سے بچنے کیلئے آف شور کمپنی میںسرمایہ لگانے والوں کیخلاف تحقیقات ہونی چاہیے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ برطانیہ میں ٹیکس سے بچانے کیلئے آف شور کمپنیوں میں سرمایہ کاری کرنے والوں کومعافی کے ساتھ اس بات کو بھی سمجھنا ہوگا کہ انہوں نے معاشرے کیلئے کیا کیا ہے ؟تقریب سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ پیداوار میں کمی سے ملک میں غربت بڑھے گی ہمیں پیداواری کمی سے بچنے کیلئے سرمایہ کاری ٹیکنالوجی اور لوگوں پر توجہ دینا ہوگی ماہر افرادی قوت کیلئے حکومت کو توجہ دینا ہوگی ۔

مزیدخبریں