ممبئی : سلمان خان نے کترینہ کیف کے ساتھ فلم ”ٹائیگر زندہ ہے“ میں بوس وکنار کے مناظر کرنے سے انکار کر دیا ہے، جس کے باعث فلم سے ایسے مناظر کو کاٹ دیا گیا ہے۔
سلمان خان نے اب تک متعدد فلموں میں کام کیا لیکن طویل ترین فلمی کریئر ہونے کے باوجود سلمان خان نے آج تک بوس وکنار کے مناظر کی عکس بندی نہیں کرائی۔ ایسا نہ کرنے کی وجہ وہ اپنی والدہ کو بتاتے ہیں۔
فلموں کی شوٹنگ کے دوران کئی مرتبہ بوس و کنار والے مناظر آئے لیکن سلو میاں نے ہمیشہ ایسے مناظرکو فلم کی کہانی سے کٹوا دیا اور اب ایک بار پھر سلمان خان نے بوس و کنار کے مناظر کرنے سے انکار کرتے ہوئے فلم سے سین کو ہی نکال دیا ہے۔