داعش کے مکمل خاتمے تک ہمارے اڈے شام میں رہیں گے، روسی نائب وزیر خارجہ

06:41 PM, 7 Nov, 2017

نیوویب ڈیسک

ماسکو: روسی نائب وزیر خارجہ اولیگ سیرومولوتوف نے کہا ہے کہ داعش کے مکمل خاتمے تک شام میں ہمارے فوجی اڈے رہیں گے۔

ترک خبر رساں ادارے کے مطابق نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ روسی فوج کا شام سے انخلا کا دارومدار مستقبل کی صورت حال سے وابستہ ہے۔اس وقت شام کے 10 فیصد حصہ پر داعش کا قبضہ ہے اس کے علاوہ النصرہ بھی بعض علاقوں میں اپنا اثر و رسوخ رکھتی ہے جبکہ دیگر مسلح گروہوں بھی شر پسندانہ کاروائیوں میں ملوث ہیں۔

سیرو مولوتوف نے مزید کہا کہ شام میں غیر متوقع طور پر متعدد مسلح گروہ جھڑپوں میں شامل ہوتے رہتے ہیں جن سے ہمیں جنگ کرنا پڑتی ہے اور تمام صورت حال بدل جاتی ہے۔

مزیدخبریں