آئی فون ایکس مضبوطی چانچنے والے ٹیسٹ میں فیل ہو گیا

06:33 PM, 7 Nov, 2017

نیویارک: امریکی کمپنی ایپل کا نیا آئی فون ایکس ریلز کے بعد گزشتہ دنوں فروخت کیلئے پیش کر دیا گیا۔ اس سمارٹ فون کو عوامی حلقوں کی جانب سے تاحال ٹیسٹ کیا جا رہا ہے۔
آئی فون ایکس کی مضبوطی جانچنے کے لیے ایک کمپنی اسکوائر ٹریڈ نے اس کا ٹیسٹ کیا جس کا نتیجہ انتہائی مایوس کن رہا۔ٹیسٹ کے لئے آئی فون ایکس کو 1.83 میٹر سے پھینکا گیا جس کے بعد اس کی اسکرین چکنا چور ہوگئی جب کہ اس کے ساتجھ ساتھ نئے فیچر فیس آئی ڈی نے بھی کام کرنا چھوڑ دیا تاہم، اسکرین کا ٹچ کام کرتا رہا۔
اسکوائر ٹریڈ کمپنی کے گلوبل کریٹو کے نائب صدر جےسون سسلیانو کا کہنا ہے کہ 'اگرچہ ایپل کمپنی آئی فون ایکس کی اسکرین کو تمام سمارٹ فونز کے مقابلے میں پائیدار قرار دیتی ہے مگر اس ٹیسٹ نے ثابت کردیا کہ آئی فون ایکس کی اسکرین انتہائی نازک ہے'۔ان کا کہنا ہے کہ صارفین کو اس کے استعمال میں انتہائی محتاط رہنا ہوگا کیونکہ ذرا سی لا پرواہی سے وہ ایک بڑے نقصان کا سامنا کر سکتے ہیں۔یاد رہے کہ آئی فون ایکس کی قیمت پاکستانی روپوں میں ڈیڑھ لاکھ روپے کے لگ بھگ ہے۔

مزیدخبریں