ممبئی: بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ نے کہا ہے کہ انہوں نے فلم ’’پدماوتی ‘‘ کو سائن کرنے میں بہت وقت لیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار رنویر سنگھ نے کہا کہ میں کیریئر کے اس دور میں ہیرو کے کردار سے فلم ’’پدماوتی ‘‘ میں انٹی ہیرو کردار کے لئے خوفزدہ تھا ، یہ میرے لئے رسکی اقدام تھا اور میرے کسی سینئر زنے مجھے فلموں میں کرداروں سے متعلق پیشکش قبول کرنے میں محتاط رہنے کا بھی مشورہ دیا جس کی وجہ سے فلم ’’پدماوتی ‘‘ سائن کرنے میں بہت وقت لیا۔
انہوں نے کہا کہ جب مجھے اچھی فلموں کی پیشکش نہیں کی گئی تو اس وقت فلمساز سنجے لیلا بھنسالی ہی تھے جنہوں نے مجھے فلم ’’گولیوں کی راس لیلا رام لیلا ‘‘ کی پیشکش کی جو میرے کیریئر کے لئے اہم ثابت ہوئی اور میں آج جو کچھ بھی ہوں انہی کی وجہ سے ہوں۔
اداکار رنویر سنگھ کی فلم’’پدماوتی ‘‘ یکم دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔