ہنوئی: ویتنام میں سمندری طوفان ڈامری، بارش اور سیلاب سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 61 ہو گئی۔
عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق سمندری طوفان ڈامری ویتنام کے ساحلی علاقوں سے ایسے وقت میں ٹکرایا ہے جب وہاں ایپک سربراہان کانفرنس ہونے والی ہے۔ اجلاس میں امریکی،چینی اور روسی صدور اور دیگر رہنما شرکت کریں گے۔
ریسکیو حکام نے فرانسیسی خبر رساں ادارے کو بتایاکہ سمندری طوفان کے باعث سیلاب، مٹی کے تودے گرنے اور کشتیاں الٹنے کے واقعات میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 61 ہو گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 20 سے زائد افراد کی تلاش جاری ہے جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔واضح رہے کہ سمندری طوفان ڈامری گزشتہ ہفتے کو ویتنام کے ساحلی علاقوں سے ٹکرایا تھا۔