الطاف حسین اور خوش بخت شجاعت کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

05:47 PM, 7 Nov, 2017

کراچی: بانی ایم کیوایم اورخوش بخت شجاعت سمیت دیگرکے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کی انسداددہشتگردی کی خصوصی عدالت میں اشتعال انگیزتقریرمیں سہولت کاری سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی ۔اس موقع پرمیں قمر منصور، شاہد پاشا، امجد اللہ اور حسن ظفر اے ٹی سی میں پیش ہوئے۔جبکہ عدالت نے سربراہ ایم کیوایم پاکستان فاروق ستار کی حاضری سے استثنا کی درخواست منظورکرلی ۔

اس موقع پر عدالت بانی ایم کیوایم اورخوش بخت شجاعت سمیت دیگر مفرور ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر تے ہوئے مقدمے کی مزید سماعت 2دسمبرتک ملتوی کردی۔

مزیدخبریں