ممبئی : مایہ ناز پاکستانی اداکارہ و گلوکارہ مہوش حیات نے امریکہ میں ایک کانسرٹ کے دوران پاپ کوئن نازیہ حسن کو خراج عقیدت پیش کیا۔
امریکی ریاست ایریزونا میں ہونے والے کانسرٹ میں مہوش حیات نے نازیہ حسن کا گانا 'بوم بوم' گا کر ان کی یاد تازہ کی۔1982 میں ریلیز ہونے والے گانے ’بوم بوم‘ کو بھارتی پرو ڈیوسر بدو نے ترتیب دیا تھا جب کہ یہ بالی وڈ کی فلم 'اسٹار' میں بھی شامل کیا گیا۔
مہوش حیات نے کانسرٹ میں گائے گئے گانے کی ویڈیو انسٹاگرام پر مداحوں سے شیئر کی اور کیپشن لکھا کہ نازیہ حسن کا گیت گانا ان کے لیے باعث فخر ہے، نازیہ حسن کے مد مقابل کوئی نہیں آسکتا۔مہوش حیات کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں پاپ گانوں میں نازیہ حسن کا راج ہمیشہ رہے گا۔