پشاور پولیس نے 2 اشتہاریوں سمیت 69 جرائم پیشہ افراد گرفتار کر لئے

04:25 PM, 7 Nov, 2017

نیوویب ڈیسک

پشاور: پشاور پولیس نے کینٹ،سٹی،  رورل اور  صدر سرکل کے مختلف تھانوں کی حدود میں کارروائیاں کرتے ہوئے پولیس کو  مطلوب   2   اشتہاری ملزمان سمیت  69  جرائم پیشہ افراد اور منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد   کر   لی۔

چیف کیپٹل سٹی پولیس آفیسر پشاور محمد طاہر خان کی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشنز سجاد خان کی نگرانی میں پشاور پولیس نے 2 اشتہاری ملزمان جنگریز ولد گل جہان سکنہ باڑہ اور مشرف خان ولد اشرف سکنہ غریب آباد سمیت 69 جرائم پیشہ افراد اور منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے اسلحہ 6عددپستول،2عددکلاشنکوف، 5 عدد بندوق، سینکڑوں کارتوس ، 15کلو گرام چرس اور9 بوتل شراب برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مختلف مقدمات درج کردیئے۔

مزیدخبریں