کابل:افغان دارالحکومت کابل میں دہشت گردوںنے نجی ٹی وی چینل کے دفتر پرحملہ کرکے نشریات بند کردیں۔افغان میڈیا کے مطابق منگل کوحملہ آور چینل کے دفترمیں داخل ہوئے اور زبردستی ٹی وی کی نشریات بند کردیں۔افغان حکام کے مطابق دہشت گرد حملے میں ہلاکتوں کا خدشہ ہے ۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گارڈ کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں دہشتگرد ہلاک ہو گیاجبکہ دیگر کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔کسی بھی دہشتگرد گروہ نے حملے کی ذمہ دارہ قبول نہیں کی ۔