کراچی: سندھ اسمبلی میں شہلا رضا اور نصرت سحر عباسی آج بھی تکرار سے باز نہ آئیں ۔ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا نے نصرت سحر عباسی کو" بیٹا" کہا تو جواب میں وہ شہلا رضا کو" امی جان" کہہ کر پکارتی رہیں۔ ڈپٹی اسپیکر نے نافرمانی کرنے پر ایوان سے نکالنے کی وارننگ بھی دے دی ۔
سندھ اسمبلی کے اجلاس میں دوسرے روزبھی ہنگامی آرائی ہوتی رہی۔ڈپٹی سپیکرسندھ اسمبلی شہلا رضا اور نصرت سحر عباسی کے دوران تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔تفصیلات کے مطابق اجلاس کے دوران نصرت سحر عباسی نے بولنے کی اجازت نہ دینے پر ڈپٹی سپیکر شہلارضاکوامی جان کہہ دیا۔جس پر شہلا رضا نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ کاش آپ کوامی جان کے احترام کاپتہ ہوتا۔اس پرنصرت سحر عباسی نے کہا کہ آپ کوطنزیہ جملے کہنے کاحق نہیں۔شہلا رضا نے کہا کہ مجھے پتہ ہے آپ کواچھی کوریج مل رہی ہے۔اجلاس میں فنکشنل لیگ کی رکن اسمبلی نے کہا کہ امی جان میرامائیک کھول دیں۔امی کہاہے توتمیزسے ہی بات کروں گی۔ڈپٹی سپیکر سندھ اسمبلی نے کہا کہ بیٹامیں آپ کوہی فیوردےرہی ہوں۔آئندہ بھی خیال رکھنا،جی بیٹاابھی کھلوادیتی ہوں۔اب کام کی بات کرناورنہ آپ کو آﺅٹ کر دوں گی۔