شارٹ کٹ سے شہرت کمانا بیوقوفی سمجھتی ہوں،بینا حسن

شارٹ کٹ سے شہرت کمانا بیوقوفی سمجھتی ہوں،بینا حسن

کراچی :معروف ماڈل بینا حسن نے کہا ہے کہ فیشن انڈسٹری میں مقام بنانے کیلئے دن رات محنت کرنا پڑتی ہے۔ ایک ماڈل بننے کیلئے خوبصورتی سے زیادہ مہارت ہونی چاہئے اچھی ماڈل وہی ہوتی ہے جو اپنے کام کیساتھ انصاف کرے۔
ہماری فیشن انڈسٹری نے دیکھتے ہی دیکھتے بیرون ملک کے فیشن ڈیزائنرز کو مات دے دی ہے جو خوش آئند امر ہے ،بھارتی ڈراموں کی وجہ سے ہمارے معاشرے میں بگاڑ کی سی صورت پیدا ہوگئی تھی جس کو پاکستانی ڈراموں نے سدھارنے کی کوشش کی اور اس میں کامیاب ہوگئے۔


ان خیالات کا اظہار انہوں نے روزنامہ دنیا سے کیا۔ماڈلنگ کے حوالے سے انکا کہنا تھا ماڈلنگ میں مصروف ہوجانے کی بنا پر اداکاری سے دور ہوں ،کسی بھی شارٹ کٹ سے شہرت کمانا سب سے بڑی بے وقوفی سمجھتی ہوں اصل شہرت وہی ہوتی ہے جو آپ کے فینز آپکو دیتے ہیں ،راتوں رات شہرت پانے والے جلد سکرین سے آوٹ ہوجاتے ہیں۔ اداکاری نہیں میری ترجیح بطور ماڈل شہرت و نام کمانا ہے جس میں کسی حد تک کامیاب بھی ہوچکی ہوں۔اچھی آفر ملنے پر ڈراموں میں کام کرنے کے بارے میں سوچا جاسکتا ہے ۔