غیر ملکیوں کے لیے اہم خبر ،سعودی حکومت نے اقاموں کی تجدید کے بارے میں اہم اعلان کر دیا

01:59 PM, 7 Nov, 2017

ریاض:سعودی محکمہ پاسپورٹ نے مملکت میں سکونت پذیرتمام غیر ملکیوں سے ایک بار پھر اپیل کی ہے کہ وہ اقامے کی میعاد ختم ہونے سے پہلے ھویہ مقیم میں آن لائن توسیع ابشر اور مقیم پر جاکر کرالیں۔

محکمہ پاسپورٹ نے خبردار کیا کہ اگر کسی کا اقامہ ختم ہوگیا ہو تو ایسی صورت میں محکمہ پاسپورٹ کی کسی بھی سروس سے وہ استفادہ نہیں کرسکے گا۔ اقامے میں بروقت توسیع نہ کرانے پر جرمانہ بھی ہوگا۔ تمام غیر ملکی کہیں بھی آتے جاتے وقت ھویہ مقیم کارڈ اپنے ہمراہ ضرور رکھیں۔ اسکی حفاظت ضرور کریں۔ کسی کے پاس رہن نہ رکھیں۔ کسی غیر متعلقہ کام کیلئے استعمال نہ کریں۔

اقامہ ختم ہونے کی تاریخ نیشنل انفارمیشن سینٹر سے رابطہ کرکے دریافت کرلیں۔ جوازات بھی آخری تاریخ سے قبل ایس ایم ایس کے ذریعے مطلع کرنے لگا ہے۔

مزیدخبریں