ممبئی: معروف بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے مداحوں کے لیےاپنے فٹنس کے راز سے پردہ اٹھا دیا ہے ۔ انہوں نے بتا دیا ہے کہ ناشتےاور کھانے میں کیا کھاتے ہیں اور خود کو کیسے فٹ اور چوکنا رکھتے ہیں ؟
ویرات نے اپنے بیان میں کہا کہ فٹ رہنے کے لیے خوراک کے ساتھ ساتھ ورزش کرنا بھی ضروری ہے۔اس لیے میرا زیادہ وقت جم میں گرزتا ہے۔
میں ناشتے میں 3انڈوں کی سفیدی کا آملیٹ کھاتا ہوں ۔ ساتھ پھل لیتا ہوں اور ساتھ گرین ٹی لیموں کے ساتھ لیتا ہوں ۔
ویرات نے بتایاکہ دوپہر کا کھانا میں ہلکا کھاتا ہوں ۔کھانے میں گرل چکن ، میش آلو، پالک اور سبزیاں کھاتا ہوں جبکہ ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق رات کے کھانے میں "سی فوڈ"کھاتا ہوں ۔