24گھنٹوں میں دوسرا سعودی شہزادہ جاں بحق،گرفتاری میں مزاحمت پر گولی ماری گئی

11:50 AM, 7 Nov, 2017

نئی دہلی: سعودی عرب میں شہزادہ منصور بن مقرن کے جاں بحق ہونے کے بعد ایک اور شہزادے کی موت کی اطلاعات ہیں۔سعودی عرب میں 24 گھنٹوں کے دورران دوسرا شہزادہ جان کی بازی ہار گیا، شاہ فہد کے بیٹے شہزادہ عبدالعزیز گرفتاری میں مزاحمت کے دوران مارے گئے۔سعودی رائل کورٹ نے شہزادہ عبد العزیز کی موت کی تصدیق کر دی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 44 سالہ شہزادہ عبدالعزیز سعودی عرب کے مرحوم بادشاہ شاہ فہد کے سب سے چھوٹے بیٹے تھے۔بھارتی اخبارات اور دیگر ذرائع کے مطابق انہیں گرفتاری میں مزاحمت کے دوران گولی لگی ہے، گزشتہ روز سابق ولی عہد شہزادہ مقرن کے بیٹے منصور سمیت 8 افراد ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔

دو روز قبل سعودی عرب کی اینٹی کرپشن کمیٹی نے 11 شہزادوں، 4 موجودہ وزرا سمیت 38 سے زائد افراد کو گرفتار کیا تھا،جس میں سعودی عرب کے امیر ترین شہزادے ولید بن طلال بھی شامل ہے.

مزیدخبریں