اسلام آباد: نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن(ر) صفدر احتساب عدالت سے واپس پنجاب ہاؤس پہنچ گئے ۔پیشی کے بعد نواز شریف اپنی بیٹی کےہمراہ احتساب عدالت روانہ ہو گئے ہیں۔شریف خاندان کے وکیل خواجہ حارث کے دلائل مکمل ہو گئے ہیں جس کے بعد احتساب عدالت کی کارروائی میں 15 منٹ کا وقفہ ڈالا گیا ہے ۔ نواز شریف کو احتساب عدالت میں حاضری کے بعد واپس جانے کی اجازت دیدی گئی ہے۔
یاد رہے کہ آج نا اہل وزیراعظم نواز شریف چوتھی بار احتساب عدالت میں پیش ہوئے ہیں جہاں نواز شریف کی جانب سے تینوں ریفرنسز کو یکجا کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔ یاد رہے کہ اس سے پچھلی پیشی پر احتساب عدالت نے نواز شریف کی تینوں ریفرنسز یکجا کرنے کی درخواست مسترد کر دی تھی جس کے بعد اسلام آباد ہائی کورت نے نواز شریف کی درخواست پر تینوں ریفرنسز کو یکجا کرنے سے متعلق دوبارہ سماعت کرنے کا حکم دیا تھا۔