قومی کرکٹر فہیم اشرف اپنے آبائی علاقے کی گراؤنڈ کی حالت دیکھ کر افسردہ ہو گئے

قومی کرکٹر فہیم اشرف اپنے آبائی علاقے کی گراؤنڈ کی حالت دیکھ کر افسردہ ہو گئے

لاہور : شہرت کی بلندیوں پر پہنچے کے بعد اکثر دیکھا گیا ہے کہ انسان اپنے قریبیافراد اور دوست  اور عزیز واقارب  حتیٰ کہ اس جگہ کو بھی نظر انداز کر دیتا ہے جہاں پر اس نے اک عمر گزاری ہوتی ہے۔ تاہم کچھ لو گ ایسے ہوتے ہیں جو اس بات کے برعکس بہترین انسان ہونے کا ثبوت دیتے ہیں ، 

انہی میں سے ایک پاکستان کرکٹ ٹیم کے چمکتے ستارے "فہیم اشرف " بھی ہیں   چیمپئنز ٹرافی کے ہیرو قومی آل راؤنڈر فہیم اشرف نے ٹی 20 میچ میں پاکستان کی طرف سے پہلی ہیٹر ک کی ہے۔فہیم اشرف نے  کزشتہ رو ز اپنے آبائی شہر  پھول نگر کا دورہ کیا جہاں وہ اس کرکٹ گراؤنڈ بھی گئے جہاں سے انہوں نے کرکٹ کھیلنا سیکھی تھی ۔ تاہم کرکٹ گراؤنڈ کی خستہ حال دیکھ کر اپنے جذبات پر قابو نہ پا سکے  ۔

انہوں نے گراؤنڈ کی ویڈیو بنائی اور اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ویڈیو میں اپنے جذبات کا اظہار کیا ۔انہوں نے ویڈیو میں کہا کہ حکام بالا علاقے کے واحد گراؤنڈ کی طرف توجہ دیں ۔ علاقے کرکٹ کا بہت ٹیلنٹ ہے مگر بہترین گراؤنڈ نہ ہونے کی وجہ سے کھلاڑیوں کو کھیلنے میں مشکل ہو رہی ہے ۔

انہوں نے  مزید کہا ہے کہ  پسماندہ علاقوں میں ٹیلنٹ چھپا ہوا ہے اگر سہولیات دی جائیں تو بڑے نام مل سکتے ہیں ۔فہیم اشرف نے ضلعی انتظامیہ سے بھی گراؤنڈ کی بہتری کے لیے مدد کی اپیل کی ہے ۔