دنیا کی سب سے لمبی ماڈل کی خوبیاں دیکھ کر آپ دنگ رہ جائیں گے

10:32 AM, 7 Nov, 2017

ماسکو :29 سالہ ماڈل کی ٹنگیں دنیا میں سب سے زیادہ لمبی ہیں۔ اکا ترینا لیسینا کی پوری فیملی میں لمبے قد کے افراد شامل ہیں۔ ان کے بھائی کا قد 6 فٹ 6 انچ جبکہ والد کا قد 6 فٹ 5 انچ ہے۔روس سے تعلق رکھنے والی ماڈل اکا ترینا لیسینا اپنے لمبے قد کی وجہ خاص کشش رکھتی ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے دنیا میں سب سے زیادہ لمبی ٹانگوں کے حامل ہونے کا اعزاز بھی اپنے نام کیا ہے۔ 

فٹ 9 انچ لمبی روسی ماڈل کے سوشل میڈیا پر چرچے

خاتون ماڈل کی ٹانگیں تقریباً 52 اعشاریہ 4 انچ لمبی ہیں۔ 29 سالہ ماڈل اکا ترینا لیسینا کی پوری فیملی میں لمبے قد کے افراد شامل ہیں۔ ان کے بھائی کا قد 6 فٹ 6 انچ جبکہ والد کا قد 6 فٹ 5 انچ ہے۔اکا ترینا لیسینا کو اپنے لمبے قد کی وجہ سے کئی بار مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، انہوں کار کی سیٹ پر بیٹھنا ہو یا کسی ہوائی جہاز میں سوار ہونا، ہر کام میں دقت ہوتی ہے۔

روسی ماڈل کو اپنے کیرئر میں باسکٹ بال کے کھیل میں خاصی کامیابیاں حاصل ہوئیں، انہوں نے 2008ء کے بیجنگ اولمپک میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا تھا۔ 2018ء گنیز بک آف ریکارڈ لسٹ میں بھی انکا نام بھی شامل ہے۔روسی ماڈل اپنی منفرد شناخت کی بناء پر دنیا بھر میں مقبول ہیں-

مزیدخبریں