واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب میں کرپشن اور منی لانڈرنگ میں ملوث شہزادوں کی گرفتاریوں پر سعودی قیادت کی تعریف کی ہے۔سعودی عرب کی قیادت خاص طور سعودی ولی عہد کے عہدہ سنبھالنے کے فوری بعد سعودی عرب میں بڑے پیمانے تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ کی امریکی صدر ارتی عہدے پر براجمان ہونے کے بعدامریکا اور سعودی عرب کے تعلقات میں مزید گہرائی دیکھنے میں آ رہی ہے جسی کی وجہ سے یہ کہا جا رہاہے ایران خطے میں مزید اشتعال انگیزی کو فروغ دے ررہا ہے۔
ٹرمپ نے سوموار کے روز کی جانے والی ٹویٹ میں سعودی فرمارواں شاہ سلمان او ر سعودی ولی عہد کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے جس میں امریکی صدر کو کہنا ہے کہ اُنہیں سعودی عرب میں ہونے والے بڑے پیمانے پر ہونے ہوالی گرفتاریوں پر بہت زیادہ اعتماد ہے۔اپنی ایک اور ٹویٹ میں امریکی صدر کا کہنا ہے کہ سعودی عرب قیادت جانتی ہے کہ وہ کیا کر رہے ہیں۔
I have great confidence in King Salman and the Crown Prince of Saudi Arabia, they know exactly what they are doing....
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) November 6, 2017
دوسری طرف امریکی صدر کے داماد جو کہ امریکی صدر کے مشیر بھی ہیں وہ سعودی ولی وعہد سے قریبی تعلقات رکھتے ہیں اور اُنہوں نے حالیہ دنوں میں سعودی عرب کا دورہ بھی کیا ہے اور یہ کہا جا رہا ہے کہ سعودی ولی عہد کے منصوبوں کے پیچھے انہی کا ہاتھ ہے۔
سعودی عرب میں حالیہ گرفتاریاں میں سب سے اہم گرفتاری شہزادہ ولید بن طلال کی ہے جوکہ سعودی عرب کے بہت بڑے بزنس مین بھی ہیں۔
یاد رہے اس سے پہلے پینٹا گون نے بھی یمن میں سعودی کے منفی کردار کو اجاگر کر نے پر سعودی عر ب کی تعریف کی تھی،اس لیے یہ کہا جا رہا ہے خطے میں ہونے والی حالیہ تبدیلیوں کے پیچھے امریکاتھپکی بھی شامل ہے۔